Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شعبہ اردو‘ دےال سنگھ کالج دہلی ےو نےورسٹی مےں مقالہ خوانی کا اہتمام

مضمون نگاری خےالات کو منظم و مدلل انداز مےں پےش کرنے کا ہنر :ڈاکٹر ابو ظہےر

نئی دہلی ،30جنوری (میرا وطن)
شعبہ ¿ اردو ،دےال سنگھ کالج (دہلی ےونےورسٹی) کے اردو سوسائٹی کی جانب سے جمعہ کو مقالہ خوانی کا انعقاد عمل مےں آےا ۔جس مےں شعبہ ¿ کے طلباءو طالبات نے بھر پور حصہ لےا۔اپنی صدارتی تقریرمیں ڈاکٹرابو ظہےر ربانی نے مضمون نگاری کی اہمےت کو واضح کر تے ہوئے کہا کہ مضمون نگاری اےک اےسا ادبی فن ہے جو خےالات کو منظم و مدلل اور مو ¿ثر انداز مےں پےش کر نے کی صلاحےت عطا کر تا ہے ۔طلبا و طالبات کو چا ہےے کہ وہ اپنے اندر تحقےق و تنقےد کرنے کی صلاحےت پےد ا کرےں مزےد انہوں نے کہا کہ سب سے زےاد ہ آپ کو زبان و بےان اور لب ولہجہ پرمکمل دھےان دےنے کی ضرورت ہے ۔
پروگرام کے کوآرڈی نےٹر ڈاکٹرمحمد ارشدندوی نے کہاکہ ےہ آپ کی دلچسپی کا نتےجہ ہے کہ شعبہ ¿ کے سترہ طلباءوطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لےا ےقیناً آپ قابل مبارک باد کے مستحق ہےں ۔ مضمون نگاری کی بارےکےوں کی طرف نشاندہی کراتے ہوئے کہاکہ مضمون نگاری ےا مقالہ خوانی وقت کا اہم تقاضہ ہے کےونکہ اہل علم و ادب کے لےے مقالہ خوانی عالمانہ بصےرت اور نئے نظرےا ت و تجربات کو جنم دےتی ہے ،اس لےے آپ اس کے زےادہ حق دار ہےں کہ آپ اس مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں اور اپنے اندر عالمانہ بصےرت پےدا کرےں۔ مزےد انہوں نے کہا کہ مقالہ پڑھنے والے طلبا و طالبات کی زبان و بےان کی جانب نشان دہی بھی کی۔
ڈاکٹر محمد انعام الحق نے بچوں کو نصیحت کر تے ہوئے کہاکہ ےہ موقع آپ کے لےے بہت اہم ہے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاےے اور بڑھ چڑھ کرحصہ لےجئے تاکہ آنے والی زندگی مےں ےہی طرےقہ کار آپ کے کام آئےنگے۔اور جن بچوںنے حصہ نہےں لےاہے ان کو چاہئے کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لےں۔ڈاکٹر سرفراز جاوےد نے کہا کہ ےہ اسٹےج آپ کے لےے سجائی گئی ہے ،آپ سب نے بھر پور حصہ لےا اس لےے آپ سب قابل مبارک باد ہےں ،اےسی ہی محنت کرتے رہےے ۔
آخےر مےں ڈاکٹر محمد طالب نے تمام مقالہ نگار کا شکرےہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مضمون نگاری اےک اےسا فن ہے جو انسان کو اپنی بات سلےقہ اور ترتےب کے ساتھ کہنا سکھا تا ہے جس سے فکر مےں وسعت پےدا ہو تی ہے ۔ مقالہ پڑھنے کے لےے کئی عناوےن دےے گےے تھے جن مےں الطاف حسےن حالی سوانح و شخصےت، عصمت چغتائی کا رپور تاژ، فےض احمد فےض کی نظم نگاری ،ےوسف خاں کمبل پوش کے سفرنامے ،غالب کی عشقےہ غزل گوئی ،سودا کی قصےدہ نگاری اور جدےد نظم کی خصوصےات پر طلبا نے مقالے پڑھے۔
مضمون پڑھنے والوں مےں سال سوم سے طوبی ،سارہ ،محمد فےصل ،محمد افتاج ،نسےمہ ،زےبا رحمان اور ثنا ہےں ۔ سال دوم کے طلباءمےں محمد ناہےد ،ےاسمےن ،تلبےہ ،روبی ،اور سال اول کے طلبا و طالبات مےں نشاط،سہانا ،سعدےہ توقےر ،ثانےہ خانم ،محمد خلےل ،نغمہ پروےن وغےرہ نے مضامےن پےش کئے۔اول پوزےشن حاصل کرنے والوں مےںسال اول سے محمد خلےل ،دوم مےں تلبےہ منعم اور طوبی ،سوم مےں روبی اورنشاط ہےں۔وہےں تشجےع انعام کے لےے نسےمہ اور سہانہ منتخت ہوئے ۔ پروگرام کے اخےر مےں سبھوں کو سرٹےفکٹ سے نوازاگےا۔ پروگرام کی نظامت سال سوم سے طوبی اور سال اول سے محمد خلےل نے کی۔پروگرام کو کامےاب بنانے والوں مےںامان سےفی سال چہارم، محمد مظاہر ،محمد فےصل ،صابر،نسےمہ ،طوبی ،محمد خلےل ،عبدالرحےم ،محمد ناہےد وغےرہ نے نماےاں کردار ادا کئے۔شعبہ ¿ کے علاوہ دےگر کورس کے طلباءوطالبات بھی کثےر تعداد مےں موجودتھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *