Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سچے عاشقِ اردو اور ممتاز شاعر کرشن کمار طور کا انتقال

تمام عمر اردو زبان و ادب کی خدمت کرتے رہے:چندربھان خیال

نئی دہلی، 11 فروری(میرا وطن)
اردو کے ممتاز شاعر و ادیب کرشن کمار طور کا آج صبح چنڈی گڑھ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقر یباً 93 برس تھی۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور یہاں چنڈی گڑھ میں اپنی بیٹی کے یہاں رہ کر علاج کرا رہے تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ، ایک بیٹا جو آسٹریلیا میں مقیم ہے، اور ایک بیٹی ہیں۔ آج ہی چنڈی گڑھ کے سیکٹر 25 میں واقع شمشان میں اُن کا انتم سنسکار کردیا گیا۔
کئی شعری مجموعوں کے خالق کرشن کمار طور نے تقسیمِ ہند کے بعد بھارت آکر ہماچل پردیش کے شہر دھر م شالہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ یہیں سے انھوں نے ’سرسبز‘ نامی رسالے کو جاری کیا جو وہ آخری عمر تک شائع کرتے رہے۔ ملک و بیرون ملک مشاعروں میں شرکت کرتے تھے۔ انھیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، غالب ایوارڈ، مولانا حالی ایوارڈ سمیت کئی اعزازات و انعامات سے نوازا جاچکا تھا۔
ان کے انتقال پر اردو مشاورتی بورڈ کے کنوینر اور معروف شاعر چندربھان خیال نے انتہائی دُکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طور صاحب بے حد شریف، نیک دل اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک سچے عاشق اردو تھے اور تمام عمر اردو زبان و ادب کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ طور صاحب جدید اردو غزل کے بڑے شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی محبتیں، کرم فرما ئیں کبھی بھی فراموش نہیں ہوں گی۔
اظہار تعزیت کرنے والوں میں
ادیب و شاعرڈاکٹر زاہد ابرول (جدید فکرو فن)کے ایڈیٹر،ڈاکٹر زاہدابرول، ڈاکٹر حبیب سیفی، محمد ہارو ن اردو اکادمی دہلی ، انصاری اطہر حسین (ساحر داﺅد نگری)فلاح الدین فلاحی،محمد یوسف انصاری،محمد شر یف ریاضی ،ایڈوکیٹ عمران عظیم،عرفان راہی صید پوری، ایس ٹی رضا،ثناءاللہ ،واجدعلی انصار ی قابل ذکرہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *