
نئی دہلی ،14جنوری (میرا وطن)
تجارتی میلے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ہندوستان اس شعبے میں عالمی سطح پر 26 ویں نمبر پر ہے۔ معیشت کو مربوط کرنے کے لیے، ہمیں ہر ریاست میں ‘بھارت منڈپم’ جیسے مز ید نمائشی اور کنونشن مراکز قائم کرنے چاہئیں تاکہ ‘ابھرتے ہوئے ہندوستان’ کی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارآئی ٹی پی او کے چیئر مین جاوید اشرف، آئی ایف ایس نے بدھ کو نئی دہلی عالمی کتاب میلے 2026میں رائٹر منچ بھارت منڈپم میں تجارتی میلوں کے کامیاب شراکت داری انتظام پر ایک خصوصی کتاب کے اجراءکے موقع پر کیا۔
اس موقع پر میلوں کے شعبے میں مہارت یافتہ دانشور اور آئی ٹی پی او کے سابق سینئر افسر دیپک کمار جین، اور ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر وینا جین کے ذریعہ تحریر کردہ یہ کتاب چھوٹے اور مڈل کلاس کاروبا ری (ایم ایس ایم ای )اوراسٹراٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے ۔یہ کتاب ’ترقی یافتہ انڈیا @ 2047′ کے ہندوستان کے مشن کو تیز کرنے کی ایک بامعنی کوشش ہے۔ آئی ٹی پی او کے سربراہ نے مصنفین کی تعریف کی۔
اس موقع پر آئی ٹی پی او کے او ایس ڈی لیفٹیننٹ کرنل ہرش کونڈیلیا، پبلشر سشیل سواتنتر، آئی ٹی پی او کے جنرل منیجر ایس این بھارتی اور دیگر موجود تھے۔تقریب میں آئی ٹی پی او کے سینئر منیجر وششٹھ نے خطبہ استقبا لیہ پیش کیا جبکہ پبلشر کے ذریعہ تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیاگیا
No Comments: