Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماسٹر مرحوم شیخ عارف حسین کے چہلم کے موقع پر سہ روزہ مجالس عزا کل سے

درگاہ شاہ نجف اور درگاہ باب المراد سانکھنی میں منعقد کی جارہی ہیں مجالس

مولانا سید صفدر حسین باقری اور مولانا غلام حسین متو کریں گے خطاب

نئی دہلی/بلند شہر،11فروری(میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن(ایم سی ڈی) کے محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے ماسٹر مرحوم شیخ عارف حسین ابن مر حو م شیخ مسیب حسین کے چہلم کے موقع پر درگاہ شاہ نجف اور درگاہ باب المراد سانکھنی بلند شہر میں 13، 14 اور 15 فروری کو ایصال ثواب کی مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ان سہ روزہ مجالس میں مولانا سید صفدر حسین باقری نوگانواں اور مولانا غلام حسین متو کشمیر خطاب فرمائیں گے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق درگاہ شاہ نجف میں 13فروری جمعہ کوبعد نماز مغربین منعقد ہ مجلس میں سوز خو ا نی راشد علی وہمنوا صاحبان ،پیش خوانی حسرت علی ،غلام السیدین ،شہادت علی کریں گے،اور نظامت کے فرائض مجا ور حسین انجام دیں گے ،اور مولانا سیدصفدر حسین باقری خطاب فرمائیں گے۔جبکہ 14 فر و ری ہفتہ بعد نماز مغربین منعقد مجلس میں سوز خوانی علی شاہ زیدی ،اختر سرسوی ،مناظر میرٹھی اور منظر شکا رپوری کریں گے ،نظامت کے فرائض عارف گونڈوی انجام دیں گے اور مولانا سید صفدر حسین باقر ی خطاب فرمائیں گے۔
درگاہ باب المراد میں 15فروری بروز اتوار 3بجے سہ پہر منعقد مجلس میں سوز خوانی ماسٹر مشیر اختر و ہمنوا صاحبان ،پیش خوانی حسن علی زیدی ،مناظر میرٹھی ،چاند فیضی کربلائی کریں گے اورنظامت کے فرائض
عارف گونڈوی انجام دیں گے ۔جبکہ مولانا غلام حسین متو کشمیر مجالس عزا کو خطاب فرمائیں گے ۔ 14 فروری کو بعد نمازفجر درگاہ شاہ نجف میں قر آن خوانی اور دو پہر میںفاتح خوانی کا اہتمام آل اطہر کمیونٹی سینٹر سانکھنی میں کیا گیا ہے۔ سوگواران خانوادہ مرحوم شیخ مسیب حسین نے مومنین سے مجالس عزا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *