Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کو فسادات میں جھونکنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے: ریکھا گپتا

نئی دہلی،5جنوری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو 2020 کے دہلی فسادات سازش کیس میں کارکنوں عمر خالد اور شرجیل اما م کی ضمانت مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو فسادات کی آ گ میں جھونکنے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔
ریکھا گپتا نے کہا، ’ہم عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عدالت نے دہلی فسادات کیس کے ملز م شرجیل امام اور عمر خالد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ دہلی کو فسادات میں جھونکنے کے ذ مہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فسادات میں ملوث افراد کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کو سخت پیغام جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس جرم میں شریک ہیں۔
دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فساد ات ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے کہا، ’دہلی کے لوگوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی ساز ش رچی گئی تھی، آج کے فیصلے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ واضح پیغام دیتا ہے کہ ایسی سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
وزیر داخلہ آشیش سود نے کہا کہ عدالت کا یہ حکم ملک کے خلاف کام کرنے والوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔ سود نے کہا کہ سرکار کی مخالفت کرنا غلط نہیں ہے لیکن ملک کی مخالفت کرنا الگ بات ہے ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ملک کے خلاف کام کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ فسادیوں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سخت پیغام بھیجنے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *