Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یہ زہریلی ہوا چار انجن والی بھاجپا سرکار کا دہلی والوں کو تحفہ راجدھانی میں لوگوں سانس لینا مشکل ہوگیا ہے : بھاردواج

نئی دہلی، 18دسمبر(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی کنوینر سوربھ بھاردواج اور رکن اسمبلی سنجیو جھا نے جمعرات کو اسموگ کی چادر میں لپٹی دہلی کا لائیو منظر دکھاتے ہوئے بی جے پی سرکارپر حملہ بولا۔ انہوں نے گوردوارہ شری بنگلہ صا حب کے قریب ایک مکان کی چھت سے ان عمارتوں کو دکھایا جو کم حدنگاہ کی وجہ سے غائب نظر آ رہی تھیں۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے تمام دہلی والوں کو جنت میں پہنچا دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے دہلی کو جنت بنانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ دہلی کی زہریلی ہوا چار ا نجن والی بی جے پی حکومت کا تحفہ ہے، جہاں لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
آپ لیڈروں نے کہا کہ وزیراعظم دہلی والوں کو 400اے کیو آئی والی زہریلی ہوا میں چھوڑ کر خود عما ن میں 50اے کیو آئی والی صاف ہوا میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے گوردوارہ شری بنگلہ صاحب کے قریب اسموگ میں چھپی عمارتوں کو کیمرے میں قید کیا۔ وہاں سے کچھ ہی فاصلے پر واقع پارلیمنٹ ہا ¶س کی عمارت پوری طرح غائب نظر آئی۔ کہیں سورج دکھائی نہیں دیا۔ ہر طرف صرف دھواں ہی دھواں تھا۔ یہ دہلی والوں کو بی جے پی کی چار انجن والی سرکار کا تحفہ ہے، جس نے دہلی والوں کو جنت میں پہنچانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی دین ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ وہ اس آلود گی کا درجہ حرارت کیسے ناپیں گی؟ کیا وہ اسے تھرمامیٹر سے ناپیں گی؟ کیونکہ وزیراعلیٰ کو اے کیو آئی اور درجہ حرارت کے فرق کا ہی علم نہیں ہے۔
کیپشن: تصویر

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *