
نئی دہلی،25فروری (میرا وطن)
درگاہ شاہ نجف میں منگل کو انجمن آل اطہر ر جسٹرڈ سانکھنی( دہلی برانچ) کے سابق جرنل سکریٹری ا و ر آزا د پور فر و ٹ منڈی کے تا جر مرحوم حاجی آغا مراد عباس ابن مرحو م حاجی رحمت علی کی مجلس سوئم منعقد کی گئی ۔مرحو م کے ایصال ثواب کی مجلس میں مرثیہ خوانی شا عر ا ہلبیت میر زاہد اور ر نگ آ با دی جبکہ پیش خوانی شہا د ت علی پنٹو اور مجاورحسین سانکھنوی نے کی ۔مفسر قر آن مولانا سید رئیس احمد جارچوی نے مجلس کو خطا ب کیا ۔ انہوں نے مرحوم کی شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ آخر میں مولانا جارچوی نے مصا ئب اہلبیت بیان کئے۔
مجلس میں امام شیعہ جامع مسجد سا نکھنی مولانا سید محسن مہدی زیدی ،مولانا مرزاعمران علی ، حاجی گلزا ر حید ر ،حاجی ضرغام علی ،حاجی اکبر عبا س ،آغا آصف عباس ،ماسٹر کلب عابد ،ماسٹر مزمل حسین ،شہادت علی ،نجم اقبال اصغر علی ،شیخ چاند محمد ،وسیم حسین اورتصور حسین ، سمیت دہلی اور این سی آر سمیت بستی و اطرا ف کے لوگوں نے شرکت کی۔آخر میں مرحوم حاجی آغا مراد عباس کے بھائی حاجی ناصر عباس نے مجلس سوئم میں شرکت کرنے والے تما م مہمان شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: