
نئی دہلی، 10 فروری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے سنگم وہار واقع دارالعلوم رحمانیہ کے زیر اہتمام یک روزہ جلسہ دستار بندی منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ملک کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو ¿ کے شیخ الحدیث اور مدرسہ ہذا کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا محمد خالد ندوی غازی پوری نے کی۔نظامت کے فرائض مولانا ارشد ند و ی نے انجام دیے۔پربگرام کا آغاز مدرسہ کے استاد قاری عبدالسلام کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، بعد ازاں بارگاہِ رسالت میں نذرانہ عقیدت مدرسہ کے طالب علم حافظ شوکت سلمہ نے پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا مفتی محمود احمد قاسمی بستوی نے قرآن مجید کی فضیلت بیان کی، حفاظِ کرام کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی دینی و عصری تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔ نیز حفاظ کے والدین کو بھی اللہ تعالیٰ کی جانب سے یومِ قیامت میں عطا کیے جانے والے عظیم انعامات کا ذکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں بڑی مسجد لکشمی نگر کے امام و خطیب مولانا عبد الحنان قاسمی نے اصلاحِ معاشرہ پر زور د یتے ہوئے جہیز جیسی مہلک سماجی برائی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسی لعنت کے سبب بے شمار بچیاں نکاح سے محروم اور غلط راہوں پر جانے پر مجبور ہو رہی ہیں، اگر بروقت اصلاح نہ کی گئی تو معاشرہ مزید اندھیروں میں ڈوبتا چلا جائے گا۔
اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی ممبر آف پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کو ایسے باکردار افراد کی ضرورت ہے جو ہر میدان میں رہنمائی کر سکیں۔ انہوں نے برادرانِ وطن کے ساتھ حسنِ سلوک اختیار کرنے، اور اپنے اعلیٰ اسلامی کردار کے ذریعے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ندوة العلماءکے شعبہ تعمیر و ترقی کے ناظر مولانا فخرالحسن ندوی نے مدارسِ اسلامیہ کے تحفظ و بقا پر نہایت مو ¿ثر انداز میں روشنی ڈالی۔
دورانِ اجلاس مدرسہ کے سابق طالب علم قاری محمد سعد قاسمی نے اپنی مسحور کن آواز سے سامعین کے قلو ب کو گرما دیا۔ بعد ازاں نو حفاظِ کرام اور چار حفاظ جنہوں نے ایک نشست میں قرآنِ پاک سنایا تھا، ان سب کی باقاعدہ دستار بندی کی گئی اور انہیں مختلف انعامات سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد معراج خان ندوی صاحب اور تمام اساتذہ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی دستار بندی عمل میں آئی۔ دستار بندی کے بعد مہتمم مدرسہ نے سالانہ جامع رپورٹ اور خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ عظام کا شکریہ ادا کیا ا۔
آخر میں صدرِ اجلاس حضرت مولانا محمد خالد ندوی نے اپنے خطبہ صدارت میں طلبہ کو قیمتی نصائح سے نوازا، بے پردگی کے خاتمے اور اصلاحِ معاشرہ کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس حضرت صدر محترم کی پراثر دعا پر اختتام پذیر ہوا۔ کامیاب پروگرام کے لیے دارالعلوم رحمانیہ سنگم وہار منتظمہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر سید احمد خا ں نے خاص طور سے مولانا معراج احمد خاں (مہتمم) اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی
No Comments: