Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فلسطین کی تعمیرِ نوفلسطینیوں کی فلاح و بہبود کو اولیت دے کر کی جانی چاہیے:آئی پی ایس این

آئی پی ایس این کے مطابق اِن سب باتوں پر یہ بورڈ آف پیس بالکل بھی کھرا نہیں اتر تا

نئی دہلی ،27جنوری (میرا وطن)
امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ مڈل ایسٹ کو جنگ میں جھونکنے کی تیاری چل رہی ہے ،حالانکہ اس خطے میں پہلے سے ہی فلسطین کے لوگوں پران صہیونی طاقتوں کی بر بریت جاری ہے ۔حقوق انسانی کارکنا ن اور تنظیموں پر مشتمل ’انڈیا فلسطین سالیڈیر ٹی نیٹ ورک‘ (آئی پی ایس این ) نے جاری پریس بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کی خود ارادیت جیسے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے منتخب علاقائی حکومتوں اور اسر ائیل کے ساتھ تعاون پر زور دیتا ہے۔ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کے ذریعے طے اور ان کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔ انھیں بین الاقوامی امداد اس انداز میں فراہم کی جائے، جو ان کی ترجیحات اور قانونی حقوق کا احترام کرے، جن میں باہر چلے گئے فلسطینیوں کو واپسی کا حق اور ضروری خدمات کی فراہمی کا نظم شامل ہو۔
اس تعلق سے آئی پی ایس این نے جاری بیان میں کہا کہ اِن سب باتوں پر یہ بورڈ آف پیس بالکل بھی کھرا نہیں اتر تا ۔ بین الاقوامی برادری کا ماننا ہے کہ ایسی کسی بھی پہل میں مقامی باشندوں کی نمائندگی ہونا چاہیے نیز ان کے جذبات اور ضرو رتوں کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔ ایسی کسی بھی پہل میں متاثرین کے لیے معاوضے کا انتظام ہونا چاہیے اور اس پورے عمل میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر قانونی جواب دہی طے ہونی چاہیے۔
آئی پی ایس این نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں اقوامِ م ±تحدہ، یورپی یونین اور عالمی جنوب ( گلو بل ساو ¿تھ) کے ممالک شامل ہیں۔ ان کے مطابق فلسطین کی تعمیرِ نو مکمل شفافیت، مقامی حصے دار ی اور فلسطینیوں کی فلاح و بہبود کو اولیت دے کر کی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ انڈیا فلسطین سالیڈیرٹی نیٹ و رک (آئی پی ایس این ) حقوقِ انسانی کارکنان اور جن سنگھٹنوں کا اشتراک ہے۔ اِن کے لیے ‘زندگی کا حق’ سب سے بلند وبالا ہے۔ ساتھ ہی جمہوریت کے اصولوں کا تحفظ اور امن کی تلاش بھی ان کا مقصد ہے۔ اس کو ہیڈ کوارٹر نئی دہلی اور گوا میں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *