
نئی دہلی بلند شہر/،7فروری (میرا وطن)
اختلافات اور جہالت ہی انسان کی پستی انحطاط اور زوال کی اصل وجہ ہیں،مو ¿من اس کو کہتے ہیں جس میں حوصلہ اور ہمت ہو جو بہادر ہو ،مومن کبھی بزدل نہیں ہوسکتا ،مو ¿من کی دوسری صفت سخاوت ہے مو ¿ من بخیل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا مولانا سید رضا حیدر کاظمی مظفر نگر نے درگاہ باب المراد سانکھنی میں
انجمن آل اطہر رجسٹرڈ سانکھنی (برانچ دہلی ) کے ماتمی دستہ سکریٹری مرزا نظام حیدر (ننا) کے سسر مرحوم مرزا وفادار حسین ابن ماسٹر سجاد حسین مرحوم کی مجلس چہلم میں کیا ۔
مولانا سید رضا حیدر کاظمی نے مومن کی علامات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزیدکہا کہ مو ¿من وہ ہے جو دو سر وں کو خوش رکھنے والا جو کسی کا دل نہ دکھا ئے جو کسی کو رنجیدہ نہ کرے جو بندوں کا دل دکھائے وہ مو من نہیں ہو سکتا۔مو ¿من کی ایک صفت یہ ہے ،مو ¿من موت سے خائف نہیں ہوتا جو موت سے ڈرجائے وہ مومن نہیں ہو سکتا۔آخر میں مولانا کاظمی نے مصائب اہلبیت بیان کئے ۔ مجالس میںسوزخوانی ماسٹر مشیر اختر و ہمنوا صاحبان اور پیش خوانی ماسٹر عاشق عبا س منتظر، ماسٹر غلام السیدین اور شاہد مرزا نے کی ۔نظا مت کے فرائض عظمت حق فاﺅنڈیشن دہلی کے صدر مولانا ایم ایم بابر عظمتی نے انجام دیے ۔
ان مجالس میں حاجی ماسٹر دفتر علی، رجب علی پردھان ،ماسٹر گلزار علی،صفدر علی پردھان ،ماسٹر قیصر عباس ،غضنفر علی،ماسٹر مشیر اختر ،آباد علی ،سردار علی ،حاجی ناطق عباس ،مرزا ببو بیگ پہلوان ،نبی حیدر ،ماسٹر منو ر علی ،ماسٹر شہباز علی ’سمیر‘اور انجمن آل اطہر کے سکریٹری شاہد علی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں دہلی اور این سی سمیت بستی کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں مرحوم کے بیٹوں وارث حسین ،ساجد حسین اور با بر حسین نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا
No Comments: