
نئی دہلی، 3فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج نے پرائیویٹ اسکول فیس کنٹرول ایکٹ کو اب بھی ما سٹر اسٹروک بتانے والی بی جے پی سرکار پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا سرکار اور پرائیو یٹ اسکو ل لابی نے مل کر عدالت میں ڈرامہ کیا اور آخرکار سرکار نے سرنڈر کر دیا۔ جس پرائیویٹ اسکو ل ایکشن کمیٹی نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، وہ بی جے پی کے دہلی ٹیچر سیل کے صدر ہیں۔ بی جے پی کی سرکا ر بنتے ہی نجی اسکولوں نے 20سے 80فیصد تک فیس بڑھا دی۔
پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جب والدین احتجاج کر تے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے تو سرکار نے فیس کنٹرول کے لیے قانون لانے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ سرکار یہ قانون چوری چھپے لے کر آئی اور بغیر کسی بحث کے نافذ بھی کر دیا۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ جس قانون کے ذریعے نجی اسکولوں میں بڑھی ہوئی فیس کم ہی نہیں کی جا سکتی، اسی کو وزیرِ تعلیم والدین کی جیت قرار د ے رہے ہیں
No Comments: