Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ماں کا گزرنا انتہائی مو جب ر نج و الم ہے :آقائی عبد المجید حکیم الہی

اس وجود کے چلے جانے کی خالی جگہ کوئی دوسری ہستی نہیں لے سکتی !

 

نئی دہلی ،3جنوری (میرا وطن )
حجت الاسلام والمسلمین الشیخ سماحة العلامہ آقائی عبد المجید حکیم الہی نمائند ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ ا لعظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی نے عاشورہ فاﺅنڈیشن نجف کے صدرمولانا مرزا ذہین نجفی کو ان کی وا لد ہ گرامی کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاطر عزیز ! ماں کا گزرنا انتہائی مو جب ر نج و الم ہے اور اس وجود کے چلے جانے کی خالی جگہ کوئی دوسری ہستی نہیں لے سکتی !مگر خاطر عزیز ! ہم کر بھی کیا سکتے ہیں سوائے ذات خدا پر توکل کے اور اس کی مشیت کے سامنے سر نگوں ہونے کے۔
نمائندایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی نے مولانا مرزا ذہین نجفی سے کہا کہ میں محترمہ مرحومہ کے خانوادے و عزیز و اقارب کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحومہ کی علو و بلندءدرجات اور مغفرت و رحمت واسعہ کے لئے دعا گو ہوں!خداوند متعال مرحو مہ کو جوار معصومین علیہم السّلام میں جگہ عنایت فرمااور مرحومہ کے وابستگان و بازماندگانِ عزیز کو صبرِ جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔امید ہے کہ مرحومہ کی زندگی بھر کی مشقتوں و زحمتوں اور اپنے نیک و صالح فر ز ندوں کی شائستہ تربیت ایک گراں قدر ذخیرہ جو انہوں نے زحمتیں و صعوبتیں برداشت کرکے جمع کیا تھا اس ذخیرے کے عوض خداوند متعال کی بارگاہ میں اس کی رحمت کی حقدار قرار پائیں گی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *