قومی خبریں

خواتین

غزہ میں شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہیدفلسطینیوں کی تعدادکر 24,285ہوگئی

غزہ : غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے جن میں 10 ہزار سے زائد بچے اور سیکڑوں خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں اسپتال اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 72 ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 11 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ قرارداد پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔اس درمیان وزرات صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہہ سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24,285ہوگئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *