Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دو شفٹوں میں چل رہے اسکولوں کو ایک ہی شفٹ میں کرنے کا معاملہ

بی جے پی سرکار کا اعلان دہلی کے لوگوں کو گمراہ کیرنے والا : دیویندر یادو

 

نئی دہلی، 2 جنوری(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کو، جو دو شفٹوں میں چلتے ہیں، کو ایک ہی شفٹ میں بدل دے گی، اس طرح دہلی کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مطابق کل 799 اسکول ہیں، اور 284 اسکول دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ سرکاری پالیسی کے مطابق تمام سکولوں کو ایک شفٹ میں تبدیل کرنے میں 25 سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔ ریکھا سرکار اپنے دور میں مکمل نہ ہو نے والے منصوبوں کا اعلان کر کے اپنی پیٹھ کیوں تھپتھپا رہی ہے، جبکہ اس نے پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں اضافے پر رضامندی دے کر غریبوں کو ان کے تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی اپنی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے مسلسل گرتے ہوئے معیار کی وجہ سے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلباءکی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا ہر سال 10 اسکولوں کی تعمیر کے ہدف نے 284 اسکولوں کو سنگل شفٹ اسکولوں میں تبدیل کرنے کے لیے صرف 70 خالی پلاٹوں کی نشاندہی کی ہے۔
2013 میں، کانگریس کی قیادت والی شیلا دکشت سرکارنے نئے سرکاری اسکولوں کے لیے 1,000 مقامات کی نشاندہی کی تھی اور ہر سال 200 اسکولوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کی تعمیر کی رفتار، پانچ سالوں میں 50 اسکولوں کی تعمیر کا ہدف، دہلی اور اس کے مستقبل کے طلباءکے تئیں اس کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *