
نئی دہلی، 19 دسمبر(میرا وطن)
دہلی سرکارنے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے گراﺅنڈ پر کارروائی کو تیز کر دیا ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محکموں کی ٹیموں نے آلودگی پھیلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 11,776 گاڑیوں کے چالان کیے ہیں۔ یہ کارروائی شہر بھر میں مربوط اور کڑی نگرانی کے تحت کی گئی۔
وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ حکم کے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے غیر مقررہ راستوں پر سفر کر نے وا لے 542 ٹرکوں کو روک کر موڑ دیا گیا۔ شہر کے 34 بڑے ٹریفک کنجشن پوائنٹس پر بھی ٹریفک میں نرمی کی گئی۔
منجندر سنگھ سرسا نے شہریوں، اداروں اور ڈرائیوروں سے سرکارکے آلودگی پر قابو پانے کے ضوابط کی مکمل تعمیل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، آلودگی کے خلاف یہ جنگ صرف سرکارکی نہیں ہے۔ تمام محکمے دن رات چوکس ہیں، لیکن دہلی کو صاف ہوا فراہم کرنے کے لیے عوام کا تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
No Comments: