نئی دہلی :وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج صبح 11 بجے مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہوچکا ہے اور یہ 12 اگست تک جاری رہے گا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اور وزیر خزانہ سیتا رمن کا لگاتار ساتواں بجٹ ہوگا۔بجٹ کی پیشکش دوردرشن، سنسد ٹی وی اور مختلف سرکاری یوٹیوب چینلز پر لائیو دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نرملا سیتارامن سابق وزیر اعظم مرار جی ڈیسائی کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔ تاہم سب سے زیادہ بار بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ اب بھی ڈیسائی کے پاس ہے۔
No Comments: