Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مشرق وسطیٰ کی دھماکہ خیز صورت حال عالمی امن کےلئے شدید خطرہ: مولانا محمودمدنی

رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ملی کونسل کا اظہار تعزیت

ایران کے سپریم لیڈر کا ٹارگٹڈ قتل ایک بے رحمانہ قتل کے سوا کچھ نہیں: خواجہ شاہد

نئی دہلی، 2 مارچ (میرا وطن)
جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مشرق وسطیٰ کی انتہائی دھماکہ خیز اور تشویش ناک صور تحال پر گہری فکر و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ اور اشتعا ل انگیز اقدامات نے نہ صرف خطے کے امن کو تہہ و بالا کر دیا ہے بلکہ عالمی استحکام کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
مولانا مدنی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ و رفقا کے جاں بحق ہو نے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا بین الاقوا می اصولوں اور معاہدوں کے خلاف ہے اور دنیا کو دورِ بربریت کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جمعیت علماءہند ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ساتھ ہی مولانا مدنی نے ایران کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک میں ہونے والی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال فوری طور پر امن کے قیام اور اتحاد و ہم آہنگی کی متقاضی ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کونسل نے ایرانی اسلامی انقلاب کے قائد، آ یت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ اخباری بیان میں کونسل کے معاون جنرل سکریٹری سلیمان خان نے کہا ہے کہ ملی کونسل ایران کی خودمختاری پر حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں عبادت گزاروں اور ایک آزاد ملک پر بمباری عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
’آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ‘کے صدر خواجہ شاہد نے ایران کے اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے حوا لے سے اسرائیل اور امریکہ کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مہذب شہریوں کے طور پر، ہم اسرائیل اور امریکہ کی سرکاروں کی جانب سے دکھائی جانے والی ہٹ دھرمی اور کھلی جارحیت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کا ٹارگٹڈ قتل ایک سفاکانہ قتل کے سوا کچھ نہیں، جو بین الاقوامی قانون کے ہر قائم کردہ اصول اور خود مختاری کے احترام کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ہم تمام مہذب قوموں، سرکاروں اور ضمیر رکھنے والے افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ ایسی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی تشدد پر خاموشی انسانیت کی اجتماعی روح کی توہین ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *