
نئی دہلی، 17 فروری(میرا وطن)
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو سروجنی نگر میں سی ایم شری اسکول کا افتتاح کیا۔ مزید برآں، راجدھانی میں 75 سی ایم شری اسکول پروجیکٹ شروع کیے گئے۔ دہلی سر کا ر کی اس اسکیم کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق جدید، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم آشیش سود، عوامی نمائندے، محکمہ تعلیم کے سینئر افسران، اساتذہ، والدین اور طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پرمرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے خاص طور پر 75 سی ایم شری اسکولوں کے قیام کو ایک قابل ذ کر کامیابی قرار دیا اور کہا کہ انہیں اعلیٰ معیار تک ترقی دے کر دہلی سرکار نے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہ اسکول غریب، مڈل کلاس اور متوسط گھرانوں کے بچوں کو نجی اسکولوں کے مقابلے جدید سہو لیا ت اور تکنیکی طور پر جدید تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ دہلی میں لاکھوں طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور قومی تعلیمی پالیسی کو مو ¿ثر طریقے سے نافذ کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کو مبا رکبا د دیتے ہوئے کہا کہ سرکارنے ایک سال کے اندر تعلیم سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں اچھا کام کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے یہ کہا کہ سی ایم شری اسکول صرف نئی عمارتیں نہیں ہیں، بلکہ دہلی کے بچوں کو بہتر اور عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے لیے بااختیار بنانے کی پہل ہے۔وزیر تعلیم آشیس سود نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔
No Comments: