Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کی افسروں کوہدایت

عوامی سماعت کے دوران اٹھائی گئی شکا یا ت کو حل کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں

نئی دہلی، 4 فروری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو وزیر اعلیٰ پبلک سروس ہاو ¿س میں منعقدہ عوامی سماعت کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے دہلی کے باشندوں کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا۔ عوام کی حکمرانی، عوام کے ذریعہ، کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے نہ صرف ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیا بلکہ موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے سینئر افسروںکو فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ عوامی سماعت کے دوران تعلیم، صحت، پنشن، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پانی جمع ہونے اور صفائی ستھرائی جیسے مسائل نمایاں تھے۔ وزیراعلیٰ نے ذاتی طور پر ہر شہری سے بات کی اور ان کی درخواستوں کا فوری نوٹس لیا۔ ریکھا گپتانے افسران سے واضح طور پر کہا کہ عوامی سماعت کے دوران اٹھائی گئی شکا یا ت کو حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *