
نئی دہلی، 18 دسمبر(میرا وطن)
دہلی سرکارراجدھانی میں صاف، پائیدار اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنا کر آلودگی کو کم کرنے کی سمت میں مسلسل ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل (آئی ایس بی ٹی)، کشمیری گیٹ سے 100 نئی الیکٹرک بسوں کو ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کیا۔ راجدھانی میں الیکٹرک بسوں کی تعداد اب 3,500 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ سے دھولا کنواں(دہلی) سے دھاڑوہیڑا (ہریانہ) تک نئی بین ریاستی الیکٹر ک بس سروس کا بھی افتتاح کیا۔ انہوںنے کہا کہ دہلی سرکار نے آلودگی پر قابو پانے اور پبلک ٹرانسپو رٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اور موثر اقدامات کیے ہیں۔اس موقع پر وزیرٹر انسپور ٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ اور محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکار نے آلودگی پر قابو پانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ راجدھانی میں گاڑیوں کی پی یو سی جانچ کے لیے نند نگری، تہہ کھنڈ اور براڑی میں خودکار جانچ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں گاڑیاں اپنی آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ حا صل کر سکیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ خواتین کے لیے گلابی کارڈ کی سہولت جلد شروع کی جائے گی، جس سے ٹکٹوں کی بار بار خریداری کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور وہ کسی بھی بس میں آسانی سے سفر کر سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہلی میٹرو کے چوتھے مرحلے کے لیے اور پورے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مالی مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پرڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ڈی ٹی سی اب مالی استحکام، جوابدہی، اور آپریشنل کارکردگی کی راہ پر گا مزن ہے، اور آنے والے سالوں میں ایک صاف، محفوظ، اور مالی طور پر مستحکم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز ہوں گی۔
کیپشن: تصویر
No Comments: