Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

افغانستان میں باضابطہ طب یونانی کی ابتدا افغانستان اور حکبمت ہند کے درمیان طبی معاہدہ پر ستخط ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کی محنت رنگ لائی

نئی دہلی، 19 دسمبر(میرا وطن )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کی محنت رنگ لائی اور افغا نستا ن میں طب یونانی کی باضابطہ ابتدا ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے دو نو ں ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹر ی جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے مشترکہ بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے اس قدم سے طب یونانی مزید ترقی کرے گی۔
ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے کہا کہ حکومت ہند خاص طور سے آیوش منسٹر پرتاپ راﺅ جادھو کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں طب یونانی کے نئے باب کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں جو وفد افغا نستان سے مولوی نور جلال جلالی (پبلک ہیلتھ منسٹر) کی سربراہی میں دہلی آیا، اس میں پبلک ہیلتھ منسٹری سے وابستہ عبداللہ اسرائیلی، فضل ربی کریمی، سید محمد ابرہیم خیل، سید ہارون آزاد، خالد احمد محمد آقا، صیفت اللہ دیوبندی اور مجیب الرحمن آفتاب شامل تھے، ان کے بھی ہم شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی دلچسپی سے ہی یہ قابل ذکر کارنامہ انجام پایا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جو طبی معاہدہ ہوا ہے اس میں افغانستان میں یونانی ریسرچ کا قیام عمل میں آئے گا اور افغانستان کے طلبا کو بھارت میں مفت ’بی یو ایم ایس‘ کی تعلیم دی جائے گی وغیرہ انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے مزید کہا کہ طب یونانی کے بہی خواہوں کے لیے یقینا مذکورہ معاہدہ بہت خوش آئند ہے اور اس سے طب یونانی کو مزید تقویت اور فروغ حاصل ہوگا۔
کیپشن: (1) بھارت اور افغانستان سرکار کے درمیانی طبی معاہدہ کی تصویر۔
(2) دفتر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی میں ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کا استقبال

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *