
نئی دہلی، 25 فروری (میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میونسپلٹیز 2026 کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے، جو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس تین روزہ بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا افتتاح ہاو ¿سنگ اور شہری امور کے عزت مآب مرکزی وزیر منوہر لال نے کیا۔
تقریب کے دوران ہاو ¿سنگ اور شہری امور کے وزیر نے ایم سی ڈی اسٹال کا دورہ کیا اور ایک صاف، سما رٹ اور پائیدار دہلی کی تعمیر کے لیے ایم سی ڈی کے بصیرت افروز اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے سائنسی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لینڈ فل کو ٹھکانے لگانے، صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے او ر شہریوں کی بہتر خدمات کے لیے ایم سی ڈی کے ٹیکنالوجی پر مبنی انتظامی اقدامات کی تعریف کی
No Comments: