
نئی دہلی، 25 فروری (میرا وطن)
دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کی این ایس ایس یونٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ کانفرنس ’سمواد 2026 ‘میں بدھ کووجیندر گپتا نے دہلی اسمبلی سکریٹریٹ کے کافی ٹیبل بک اسٹال کا افتتاح کیا ۔ اس دوران خصو صی یادگاری اشاعت ’شتابدی یاترا: وٹھل بھائی کی گورو ساگا‘ کی نمائش کی گئی۔25، 27، اور 28 فروری کو منعقد ہونے والی کانفرنس کا تھیم ’مکالمہ اور ثقافت کا سنگم- خدمت کے ذریعہ قوم کی تعمیر‘ہے۔ تقریب میں پرنسپل، وائس پرنسپل، سینئر فیکلٹی ممبران اور ہندو کالج کے طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔
دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے ہندو کالج کے تعاون سے کانفرنس کے پہلے دن ایک اسٹال لگایا، جہاں ویر وٹھل بھائی پٹیل کی زندگی اور میراث پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ اسٹال میں بنیادی طور پر یا د گاری کافی ٹیبل بک، دیگر اشاعتوں اور معلوماتی مواد کے ساتھ، ادارہ جاتی تاریخ، آئینی مینڈیٹ، اور دہلی اسمبلی کے قانون سازی کے کام کاج پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اسپیکروجیندر گپتا نے کہا کہ قوم کی خد مت ہمارے آئینی سفر اور اس کی حفاظت کرنے والے اداروں کی سمجھ پر مبنی ہونی چاہیے۔
No Comments: