قومی خبریں

خواتین

قطر میں ہندوستانی بحریہ کے تمام سابق افسران کی سزا معطل

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ اب اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار

نئی دہلی: گرفتار ہندوستانی بحریہ کے جن 8 سابق افسران کو قطری عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، ان کی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی بحریہ کے یہ تمام آٹھ سابق افسران گزشتہ سال اگست سے قطر کی جیل میں ہیں۔ قطر نے ابھی تک ان تمام سابق افسران پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔ تاہم اس کیس سے واقف لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’’ہم نے الدہرا گلوبل کیس میں گرفتار نیوی کے سابق افسران کے حوالے سے آج کے فیصلے کا نوٹس لیا ہے، جس میں سزائیں کم کر دی گئی ہیں۔ قطر کی اپیل کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے۔ ہم قانونی ٹیم کے علاوہ خاندان کے افراد سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ہمارا اگلا قدم کیا ہوگا۔
قطر پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے تمام افراد ایک نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ صدر ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنندو تیواری (ر) بھی بحریہ کے گرفتار شدہ 8 سابق افسران میں شامل ہیں۔ 2019 میں، انہیں اس وقت کے صدر رام ناتھ کووند نے پرواسی بھارتیہ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پورنندو تیواری ہندوستانی بحریہ میں کئی بڑے جہازوں کی کمان سنبھال چکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *