Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنانے کےلئے سیکورٹی ایجنسیاں چوکس :پروین شنکر کپور

پرانی دہلی کے مذہبی مقامات کو دہشت گردی کے خطرے سے گھرانے کی ضرورت نہیں ہے

نئی دہلی ،22فروری (میرا وطن)
دہلی بی جے پی کے ترجمان اور چاندنی چوک سٹیزنز فورم کے جنرل سکریٹری پروین شنکر کپور نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم سے پرانی دہلی کے مذہبی مقامات کو لاحق خطرے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔چھوٹے بڑے تمام مندروں کے منتظمین اور پجاریوں کو تھوڑا زیادہ چوکنا رہنا چاہئے۔
اس موقع پرجاری بیان میں پروین شنکر کپور نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد کے منصوبوں کو ناکام بنانے کو لے کر ایجنسیاں الرٹ رہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس پوری طرح سے چوکس ہے اور پرانی کے پورے علاقے کو اس کی حفاظت کا احاطہ حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس پوری طرح سے سرگرم ہیں اور ہم ان کی حفاظت کے بارے میں پر اعتماد ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *