Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ضرورت مند طلباءمیں وظائف، نصابی کتب، اسٹیشنری اور ٹریک سوٹ تقسیم میئر سردار راجہ اقبال کی ترون متر پریشد کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت

نئی دہلی،21دسمبر (میرا وطن)
میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے اتوار کوپیارے لال بھون، آئی ٹی او میں منعقد ترون متر پریشد کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میئر نے ترون متر پریشد کے کام کی بہت تعر یف کی اور کہا کہ سماجی تنظیموں کے فعال تعاون کے بغیر کوئی بھی کوشش ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بچوں، خوا تین اور معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کونسل کی کوششوں پر مبارکباد اور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر میئر نے 500 سے زائد ضرورت مند طلباءمیں وظائف، نصابی کتب، اسٹیشنری اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے معذور افراد میں وہیل چیئرز، مصنوعی اعضائ، پولیو کیلیپرز اور بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک سلائی مشینیں بھی تقسیم کیں۔تقریب میںکونسل کے بانی اور موجودہ صدر اشوک کمار جین، ڈائرکٹر پیوش گپتا، بانی منوج مدیرتا ( جیون پبلشنگ ہاو ¿س)، کونسلر، الکا راگھو، کونسل کی سرپرست سودھا گپتااور دیگر نمائندے موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *