قومی خبریں

خواتین

دہلی-این سی آر میں بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں دیر رات سے جاری بارش کی وجہ سے نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد، گریٹر نوئیڈا سمیت این سی آر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں سے پانی جمع ہونے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ آبی جماؤ کے سبب سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی اور ٹریفک جام ہو گیا۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بن رہا ہے۔ جس کی وجہ سے آج 29 اگست کو دہلی، بہار، یوپی، گجرات، ہماچل اور اتراکھنڈ سمیت بیشتر ریاستوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
دہلی میں بھاری بارش اور آبی جماؤ کی وجہ سے صبح کے اوقات میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مہرولی سے بدرپور روڈ اور صفدر گنج انکلیو تک سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں علی الصبح 5.30 بجے تک 7 سینٹی میٹر اور پالم میں 5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔این ایچ-48 اور انڈیا گیٹ پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔ گروگرام اور ہوائی اڈے سے دھولا کنواں کے راستے پر بھی گاڑیوں کی رفتار کم ہے۔ دہلی کے کالکاجی مندر اور نہرو پلیس سے چراغ دہلی اور آئی آئی ٹی دہلی کی طرف جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *