Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بلیماران اسمبلی حلقہ کے عوامی مسائل جاننے کےلئے نمائندے اترے سڑک پر

ایم ایل اے عمرا ن حسین نے کونسلر محمد صادق کے ساتھ کئی علاقوں کا کیا معائنہ دہلی سرکار اور ایم سی ڈی کے متعلقہ محکموں کے افسروں کو دیے احکامات

نئی دہلی ،18دسمبر (میرا وطن )
مقامی ایم ایل اے اور سابق وزیر عمران حسین نے اتوار کو اپنے اسمبلی حلقہ بلیماران کے تحت چر خے وا لان سے بڑی بارادری اور گلی قاسم جان تک کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر مقامی کونسلر محمد صادق کے ساتھ دہلی جل بورڈ ایکشن، بی ایس ای ایس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔معا ئنہ کے دوران علاقے کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ،مقامی لوگوں سے بات چیت کر ان کے مسائل سنے اور پھرمتعلقہ محکموں کو ضروری کام کرنے کی ہد ا یات دی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ بلیماران اسمبلی حلقہ میں ممبر اسمبلی اور میونسپل کونسلرکے ذریعہ مختلف نوعیت کے ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں ۔خاص طور سے ایم ایل اے فنڈ سے نئی سیور لائن اور سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔حالیہ میں فراشخانہ سمیت دیگر علاقوں کی گلیوں میں سیور کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کا م جاری رہی ہے ۔اس کے علاوہ کونسلر کے ذریعہ صاف صفائی ،اسٹریٹ لائٹ سمیت تعمیراتی کام ہورہے ہیں ۔اسی کے پیش نظر عمران حسین نے ایم ایل اے اور کونسلر کے ماتحت چل رہے کاموں کا خودسڑک پر اتر کر معائنہ کیا ۔
اس تعلق سے عمران حسین نے بتایا کہ دہلی سرکار اور ایم سی ڈی کے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو وقت رہتے مکمل کریں اور ڈیولپمنٹ کے کاموں میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ساتھ ہی ان ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اس کا بھی خیال رکھا جائے ۔عمران حسین نے بتایا کہ آدھار کارڈ ،راشن کارڈ ،ڈسپنسری اور اسپتال سے متعلق کام کے علاوہ سیور و سڑکوں کی صفائی کے مسائل کو دیکھنے کو لے کر ان کے بلیماران دفتر میںاسٹاف تعینات ہے اور وہ خود بھی لوگوں کی شکایتیں سننے کو آفس میں بیٹھتے ہیں تاکہ لوگوں کو وقت رہتے راحت دلائی جاسکے ۔
کیپشن: تصویر

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *