Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا سرکار آلودگی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی بی جے پی کو جواب دینا چاہئے ،وہ کئی سالوں میں آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے:یادو

ئی دہلی، 18 دسمبر(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی سرکارکے ایس ڈی سپر سی ایم پرویش ورما کی اتوار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر ماحولیات سرسا کو نظرانداز کر تے ہوئے دہلی سرکار کی جانب سے پرویش ورما کے ذریعہ یہ بیان دینا کہ دہلی کی آلو دگی کا مسئلہ چھ ماہ میں حل نہیں ہوگا ،آہستہ آہستہ کئی سالوں میں کم ہوگی ۔کیا بی جے پی نے انتخاب سے پہلے انتخابی منشور میں یہ کہا تھا کہ ہم آلودگی کئی سالوں میں کم کرنے کی کوشش کریں گے؟
ریاستی صدر نے کہا کہ ایک طرف مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ خود دہلی کی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں کم وقت گزارتے ہیں، وہیں دوسری طرف این سی آر میں آلودگی کنٹرول سمیت مختلف اسکیموں پر 1.13 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اگر مرکزی سرکار آلودگی پر قابو پانے کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے تو دہلی سرکارآلودگی پر قابو پانے کے لیے کوئی بامعنی کام کیوں نہیں کر رہی ہے؟
دیوندر یادو نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے لیے فکرمند دہلی کانگریس نے بار بار آلودگی پر قابو پانے کا مسئلہ اٹھایا ہے، لیکن بی جے پی آلودگی کنٹرول کے نام پر عام آدمی پارٹی کی طرف سے کئے گئے کاموں کی محض تقلید کر رہی ہے۔ کلاو ¿ڈ سیڈنگ پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا دہلی اب صرف اپنی مشکلات بڑھانے کے لیے سرکار منتخب کر رہی ہے، یہ پہلے عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *