Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا سرکار نے دہلی مالیاتی کمیشن کو ختم کر کے اپنی غریب مخالف فطرت کا مظاہرہ کیا

بھاجپا سرکار کو غریبوں، بے روزگاروں اور خود روزگار لوگوں کی روزی روٹی کی فکر نہیں

نئی دہلی، 10 فروری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارنے اپنے اقتدار کا ایک سا ل مکمل ہونے کے بعد ہی دہلی مالیاتی کمیشن کو ختم کرکے اپنی حقیقی غریب مخالف فطرت کا مظاہرہ کرنا شر وع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار کی جانب سے سرکاری اداروں اور کار وباری اداروں کو بند کرنے کی کڑی میں دہلی سرکار نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ اسے دہلی کے غریبوں، بے روزگاروں اور خود روزگار افراد کی روزی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو اب سرکار سے خود روزگار، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ای اور چھوٹے اور بڑے کاروبار کے لیے رعایتی قرض نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی گرام ادیو گ بھی اب لوگوں کی مالی مدد کرنے کے لیے قرض فراہم کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کر رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ دہلی کی ترقی کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکاراگر اپنا ہی فینانس کمیشن بند کردے تو دہلی کی ترقی کیسے ہوگی؟ دہلی فائنانس کارپوریشن کو فوری طور پر بند کرنے سے پہلے ایل جی کو اس کے بڑے پیمانے پر مالی نقصان اور غیرفعالیت کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک سمیٹنے والی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے تھی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *