
نئی دہلی، یکم جنوری (میرا وطن)
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 3 جنوری کو دہلی اسمبلی ہال میں بھارت رتن اٹل بہاری وا جپئی اور بھار ت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔ اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے جمعرات کو اعلان کیا۔ یہ پورٹریٹ اسمبلی ہاو ¿س میں نصب کیے جائیں گے، جو ہندوستانی جمہو ر یت، تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں ان دو عظیم قومی رہنماو ¿ں کی بے مثال خدمات کے لیے گہرے احترام اور دیرپا خراج تحسین کی علامت ہیں۔
اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ اس موقع پر ’بھارت ماتا‘ کے نام سے ایک خصوصی کافی ٹیبل بک بھی جاری کی جائے گی۔ یہ اشاعت مصوری، فن تعمیر اور ادب کے ذریعے ہندوستانی قوم پرستی کے اظہار کو پیش کرتی ہے اور قومی گیت ’وندے ماترم‘کی تشکیل کی 150 ویں سالگرہ کے لیے وقف ہے۔ اس تناظر میںاسپیکر نے دہلی پولیس سمیت مختلف محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔
اس
یہ تقریب کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ اور اسمبلی ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کریں گے۔ اس کے علاوہ، ساہتیہ کلا پریشد کے فنکاروں کے ذریعہ ایک حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا، جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی اور قومی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، اور پدم بھوشن رام بہادر رائے، چیر مین، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس، مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے
No Comments: