لکھنو:اتر پردیش میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث اب تک 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہردوئی میں چار، بارہ بنکی میں تین، پرتاپ گڑھ اور قنوج میں دو دو اور امیٹھی، دیوریا، جالون، کانپور، اناؤ، سنبھل، رام پور اور مظفر نگر اضلاع میں ایک ایک موت واقع ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے یوپی کے 31 اضلاع میں اموات کی اطلاع دی ہے۔ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سات دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ عام عوام اور کسان بہت خوفزدہ ہیں۔لیکن ریاستی ریلیف کمشنر جی ایس نوین کمار کا کہنا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اس وقت تمام ڈیم محفوظ ہیں۔
مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر رہا ہے۔آئی ایم ڈی کے الرٹ کے پیش نظر ریاست کے کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بارش کے الرٹ کے پیش نظر سی ایم یوگی نے الرٹ اضلاع کے عہدیداروں کو بروقت ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 14 ستمبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
No Comments: