قومی خبریں

خواتین

دہلی سمیت ملک کی کئی حصوں میں بارش کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات کا تازہ الرٹ جاری ،دہلی میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا امکان

نئی دہلی: ملک کے کئی حصوں میں بارشوں کے درمیان ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔ جمعہ 11 اگست کو دہلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں ہلکی سے بہت تیز بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 11 سے 13 اگست کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔
اتراکھنڈ میں گزشتہ ماہ بھی شدید بارش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ریاست میں ندی نالوں میں طغیانی ہے جس کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
بہار اور جھارکھنڈ میں بھی اگلے چند دنوں تک بارش ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ گجرات، ودربھ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، پنجاب، جموں کشمیر اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بنگال، اڈیشہ، تلنگانہ، کونکن، گوا، ساحلی کرناٹک، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *