
میٹنگ میں آپ نے ایم سی ڈی میں کروڑوں کی بدعنوانی پر بی جے پی کو گھیر ا
نئی دہلی ،21جنوری (میرا وطن)
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما کی صدارت میں بدھ کو منعقدہ میٹنگ میں کئی اہم عوامی بہبود کی تجا ویز منظور کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران چیئرپرسن نے بتایا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا عوامی بہبود کا بجٹ 28 جنوری کو ہاو ¿س میں پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر ستیہ شرما نے کہا کہ بجٹ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے خصوصی بجٹ میٹنگوں کے دوران اراکین کی طرف سے دی گئی اہم، عملی اور بنیادی تجاویز کو اچھی طرح سے شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، بجٹ کو دہلی اور ایم سی ڈی کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لینے کے بعد حتمی شکل دی گئی، جس میں شہریو ں کے لیے بہتر سہولیات اور شہر کی مجموعی ترقی کے لیے ایک نئی سمت کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کو نسلرز کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں بشمول سڑکوں، نالوں، پارکوں، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر منصوبوں کے لیے مناسب مالی امداد فراہم کی جائے گی، تاکہ مقامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
میٹنگ میں ٹول ٹیکس کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ستیہ شرما نے کہا کہ عہدیدار سپریم کو ر ٹ میں کارپوریشن کے معاملے کو مضبوطی سے پیش کریں گے۔ انہوں نے تمام کونسلرز اور افسروں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا بھی اعلان کیا تاکہ تمام اہم مسائل کو مربوط انداز میں زیر بحث لایا جائے ، سپریم کورٹ کے سامنے کیس کو موثر انداز میں پیش کیا جائے اور اس کا مثبت حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹول پلازوں کی بند کرنے سے کارپوریشن کے ریونیو سسٹم پر منفی اثر پڑے گا، ممکنہ طور پر شہری سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر اثر پڑے گا۔ لہذا، عوامی اور بلدیاتی مفادات دونوں میں توازن رکھنے والا حل ضروری ہے۔
سپریم کورٹ نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے بعض ٹول پلازوں کو عا ر ضی طور پر بند کرنے، دوسری جگہ منتقل کرنے یا ریونیو کی تقسیم جیسے اختیارات پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔میٹنگ مثبت اور حل پر مبنی تھی، کونسلروںنے کئی اہم تجاویز پیش کیں اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف تجاویز کی منظوری دی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ ایم سی ڈی شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری وابستگی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔
عام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے بدھ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران عوامی مسائل کو اٹھاتے ہو ئے ایم سی ڈی میں بے تحاشہ بدعنوانی پر بی جے پی کو گھیر لیا۔ میٹنگ کے دوران، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروین کمار،رافعہ ماہر اور عامل ملک نے محکمہ صحت کی جانب سے بغیر ٹینڈر کے 30 کروڑ روپے کی غیر ضروری اشیاءکی خر یداری میں بڑی بدعنوانی کی نشاندہی کی اور بی جے پی لیڈروں پر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
آپ لیڈروںنے ایسے قانون کی بھی شدید مخالفت کی جس میں نقشے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کیے بغیر پاس کیے جانے کی اجازت دی گئی۔ دریں اثنا، ایم سی ڈی لیڈر آف اپوزیشن انکش نارنگ نے کہا کہ ایک طرف، بی جے پی کونسلروں کو ان کے حلقوں میں کام کے لیے بجٹ فراہم نہیں کر رہی ہے، تو دوسری طرف، عہدیدار بی جے پی لیڈروں کے ذریعے فنڈز میں غبن کر رہے ہیں۔
No Comments: