Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے ہر باشندے کو بروقت، سستا علاج فراہم کرنا ہماری ترجیح

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ وہار میں جدید اسپتال کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 23 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکار راجدھانی کو طبی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے مسلسل کام کر ر ہی ہے۔ اس مقصد کے لیے نئے اور جدید اسپتال بنائے جا رہے ہیں، موجودہ اسپتا لوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سرکار کا مقصد دہلی کے ہر شہری کو بروقت ، معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بدھ وہار فیز 1 میں نووا نیو ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا۔یہ اسپتال نوزائیدہ بچوں کے علاج اور دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے۔ اس موقع پر شمال مغربی دہلی کے ایم پی یوگیندر چندولیا، رٹھالہ کے ایم ایل اے کلونت رانا اور دیگر لوگ موجود تھے۔
اس موقع پرریکھا گپتا نے کہا کہ صحت کی خدمات کو سرکاری کوششوں کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ مثبت اور موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ سر کار کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہلی کے باشندوں کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر نہ کرنا پڑے اور انہیں اپنے ہی شہر میں بہتر صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔
وزیراعلیٰ نے اسپتال کے احاطے کا معائنہ کیا، مختلف وارڈز، تشخیصی شعبہ جات اور خصوصی طبی یونٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، جدید طبی آلات اور مریضوں کی خدمات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *