
ئی دہلی، 21 دسمبر(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی میں بی جے پی سرکار میں وزیر آشیش سود کے اس بیا ن کا جوا ب دیتے ہوئے کہ دہلی میں 20ہزارسے زیادہ بے گھر لوگوں کے لیے سونے کا انتظام ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار اعداد و شمار کی بازی گری بند کرے، کیونکہ زمینی حقائق سرکار کے دعووں کی پول کھول ر ہے ہیں۔ حقیقت میں، فی شخص سونے کی کم از کم جگہ 50 مربع فٹ ہونی چاہیے، اور دہلی اربن شیلٹر امپروو منٹ بورڈ کے مطابق، سونے کے لیے دستیاب جگہ 441,198 مربع فٹ ہے، جس میں صرف 8،823 افراد ہی رہ سکتے ہیں۔ دہلی سرکارکے دعوے بالکل کھوکھلے ہیں۔ ریکھا گپتا اور ان کے وزراء محض اعداد و شمار کے ڈھونگ سے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ریاستی صدر نے بی جے پی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ اعداد و شمار کی بازی گری نے کے بجائے دہلی کے نائٹ شیلٹرز میں کم از کم معیارات کو سختی سے نافذ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ اور ڈی یو ایس آئی بی کے ریکارڈ میں 104 پورٹا کیبن نائٹ شیلٹر دکھائے گئے ہیں جبکہ حقیقت میں صرف 97 پورٹا کیبن ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو آشیش سود نے 200 عارضی نائٹ شیلٹر کھولنے کا اعلان کیا، لیکن سرکار نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔ بے گھر اور بے سہارا لوگ شدید سردی میں کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
کیپشن:تصویر
No Comments: