نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے جی20- رہنماوؤں کی حالیہ سربراہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کو مکمل ممبر کی حیثیت سے جی20- میں شامل کرا کر اپنی قیادت کا دَم خم ثابت کردیا ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ سربراہ کانفرنس کے دوران،جس بھارت-مغربی ایشیا-یوروپ اقتصادی کوریڈور کا اعلان کیا گیا ہے، وہ آنے والے سیکڑوںبرسوں کیلئے عالمی تجارت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا۔وزیراعظم نے اِس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ تاریخ میں یہ بات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کہ اِس اقتصادی کوریڈور کی پہل بھارتی سرزمین پر کی گئی تھی۔ مودی نے اِس کا موازنہ سلک رُوٹ سے کیا، جو اُس وقت کاروبار اور تجارت کا ایک بڑا وسیلہ تھا، جبب ھارت بہت خوشحال تھا۔
مودی نے کہا کہ جی20- کے انعقاد کا مقام بھارت منڈپم اپنے آپ میں ایک اہم مقام بن گیا ہے اور لوگ اِس کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں اورفخر کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے اِس بات کا خاص طور پر ذکرکیا کہ کس طرح بھارت کے نوجوانوں نے خود کو جی20- کے ساتھ وابستہ کیا ہے۔ مودی جی20- یونیورسٹی کنکٹ پروگرام کا تذکرہ کیا، جو دِلی میں ہونے والا ہے۔ اِس کے ذریعے ملک بھر کے لاکھوں یونیورسٹی طلبا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے۔ اِس میںآئی آئی ٹی،این آئی ٹی،آئی آئی ایم اور میڈیکل کالجوں، جیسے کئی سرکردہادارے حصہ لیں گے۔ وزیراعظم نے کالج طلبا سے کہا کہ وہ منگل کے روز ہونے والے اِس پروگرام کو دیکھیں اور اِس میں شامل ہوں۔ مودی نے کہاکہ وہ اِس پروگرام کے دوران کالج طلبا کےساتھ رابطہ کرنے کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں، خاص طور پر جی20-سربراہ کانفرنس کے بعد سے بھارت کے تئیں کشش اور دلچسپی کافی بڑھ گئی ہے۔ مودی نے کہاکہ اِس مہینے کی 27 تاریخ کو سیاحت کا عالمی دن منایا جائے گا اور روزگار کےمواقع پیدا ہونا سیاحت کا ایک بہت بڑا پہلو ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کا شعبہایسا شعبہ ہے، جہاں کم سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعپیدا ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے اِس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت میںعالمی ورثے کے مقامات کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔
شانتی نکیتن اور کرناٹک کے مندروں کو حال ہی میں عالمی وراثت کےمقام قرار دیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ یونیسکو کی جانب سے تسلیم کیا جانامندروں کی تعمیر کی بھارتی روایت کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ بھارت میں عالمی ورثےکی مقامات کی تعداد اب 42 تک پہنچ گئی ہے۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جبکبھی بھی کسی نئے مقام پر جائیں تو بھارت کی گوناگونیت کا مشاہدہ کریں، مختلف ریاستوںکی ثقافت کو سمجھیں اور وراثت کے مقامات دیکھنے جائیں۔
چندریان3- کے تاریخ ساز کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظمنے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اسرو کے یوٹیوب چینل پر اِسے دیکھا، جو کہ ایک ریکارڈہے۔انڈین سوچھتا لیگ میں بھی نمایاں شمولیت دیکھنے میں آرہی ہے۔ مودی نے کہاکہ پہلی اکتوبر کو صفائی ستھرائی کے بارے میں ایک بڑے پروگرامکا اہتمام کیا جائے گا۔ اُنہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کی مہم میںشامل ہوں۔ مودی نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی یہ عمل مہاتما گاندھی کو حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے زور دے کر یہ بھی کہاکہ وہ اِس موقع پر کھادی سے تیارکی گئی اشیاءاور سامان خریدیں۔ جناب مودی نے لوگوں سے کہاکہ وہ تہوار کے دنوں میںخریداری کرتے وقت ’ووکل فار لوکل‘ کے منتر کو یاد رکھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کرکہا کہ لوگوں کو بھارت میں تیار کی گئی اشیاءاور سامان استعمال کرنا چاہئے اوردوسروں کو بھی تحفے میں دینا چاہئے۔ مودی نے نوراترے اور دسہرے کے موقع پر لوگوں کومبارکباد پیش کی۔
No Comments: