Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ میں 300 کروڑ سے زیادہ کے منصوبے

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گی آج: بدھوبڑی

نئی دہلی،24جنوری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقہ کے تین اسمبلی حلقوں: بدر پور، سنگم وہار اور دیولی میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے اتوار کو شروع ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اتوار کو ان پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ جن محکموں نے ا ن علاقوں میں ترقی کے لیے فنڈز کو منظوری دی ہے ان میں وزیر اعلیٰ ترقیاتی فنڈ، دیہی ترقی بورڈ، شہر ی ترقی کا محکمہ، گرامودیا یوجنا، اور ڈوسب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایم پی فنڈ سے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے بدھوڑی نے بتایا کہ بدر پور میں 85 کروڑ روپے، سنگم وہار میں 115 کروڑ روپے اور دیولی میں 104 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام شروع ہوں گے۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں سڑکیں، نالیاں، شادی ہال، ڈسپنسریاں، سکولوں کی تزئین و آرائش اور ان علاقوں میں لوگوں کے معیا ر زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پارکس، بیت الخلاءاور دیگر تعمیراتی منصوبے شامل ہوں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *