Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سینئر سیکنڈری اسکول ڈیڑہ منڈی میںپی ایم شری پروجیکٹ کا آغاز

اسکولوں میں اب AI پر مبنی اسمارٹ کلاس روم ہوں گے :بدھوڑی

نئی دہلی،17فروری (میرا وطن)
مقامی ممبر پارلیمنٹ نے رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جنوبی دہلی علاقے میں سی ایم شری پروجیکٹ کا افتتا ح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکارنے دہلی کے اسکولوں میں تکنیکی انقلاب لایا ہے۔ اب دہلی کے بچے عالمی معیار کی تعلیم حاصل کریں گے۔
ممبر پارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی نے ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور اور ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈ پٹی چیئرمین سندر سنگھ تنور کے ساتھ ڈیرہ منڈی کے سینئر سیکنڈری اسکول میں پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے اسکولوں میں جدید تکنیکی سہولیات فراہم کرنے پر عہدیداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پربدھوڑی نے کہا کہ ان اسکولوں میں اب AI پر مبنی سمارٹ کلاس روم ہوں گے جہاں بچے AI کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی تیاری کر سکتے ہیں۔ بچوں کے لیے کیرئیر کاو ¿نسلنگ لیب قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جدید سہولیات جیسے کہ آئی سی ٹی لیبز، ڈیجیٹل لائبریریز، لینگویج لیبز، اور امتحا نی تیاری کے مراکز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کا سہرا وزیر تعلیم آشیش سود کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسکولوں میں دہلی کے بچوں کی ہمہ جہت ترقی پر زور دے رہے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *