Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ٹی سی بسوں میں پنک کارڈ ،بی جے پی سرکار نے پوروانچلی خواتین کا حق مارا :بھاردواج

نئی دہلی، 2فروری(میرا وطن)
قومی راجدھانی دہلی میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی غریب خواتین سے ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کا حق چھیننے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عام آدمی پار ٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی سرکارنے ڈی ٹی سی بسوں میں پنک کا رڈ لازمی قرار دے کر غریب پوروانچلی خواتین کا حق سلب کیا ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جب دہلی میں مقیم ہر خاتون ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کر رہی تھی تو پھر پنک کارڈ کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟ صر ف ایک سال کے اندر بی جے پی سرکارنے اتر پردیش، بہار، ہریانہ اور دیگر ریاستوں سے آنے والی خواتین کے تئیں اپنی نفرت ظاہر کر دی ہے۔ جس اسکیم میں بد عنو انی کی کوئی گنجائش نہیں تھی، اب اس میں دلالوں اور افسروں کی چاندی ہوگی۔ آخر ریکھا گپتا سرکار پنک کارڈ بنانے کے نام پر عوام کا پیسہ کیوں برباد کر رہی ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *