Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک کی راجدھانی میں لوگوں کی سلامتی اللہ کے بھروسے چھوڑ دی گئی ہے :کجریوال

صرف 15دن میں 807افراد لاپتہ ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں

دہلی میں بی جے پی کے پاس پوری طاقت ہے ،پھر بھی دہلی اتنی غیر محفوظ کیوں ہے؟

نئی دہلی، 4فروری(میرا وطن)
بی جے پی کی چار انجنوں والی سرکار کو ملک کی راجدھانی دہلی میں لوگوں کی سلامتی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ نتیجتاً دہلی میں نہ صرف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ بھی ہو رہے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
دہلی میں روزانہ اوسطاً 54افراد کے لاپتہ ہونے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے سرکار پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی راجدھانی میں لوگوں کی سلامتی خدا کے بھروسے چھوڑ دی گئی ہے۔ محض 15دنوں میں 807افراد کا لاپتہ ہونا تباہ حال سیکورٹی نظام کی واضح مثال ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کے عوام سے ہوشیار اور محتاط رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اروند کجریوال نے کہا دہلی میں روزانہ دن دہاڑے قتل ہو رہے ہیں، سڑکوں پر سرعام قتل کر کے مجرم فرار ہو جاتے ہیں اور دہلی پولیس کے سربراہ امت شاہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چار انجنوں والی سرکار چار سو بیسی میں مصروف ہے اور دہلی کے لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *