
اس پورے پروجیکٹ کےلئے تقریباً 463 کروڑ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی
نئی دہلی ،11فروری (میرا وطن)
دہلی سرکار نے مختلف اسمبلی حلقوں میں ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) اور لو ٹینشن (ایل ٹی) پاور لائنوں کو زیر ز مین منتقل کرنے اور منتقل کرنے کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی میں عوامی تحفظ کو مضبوط بنانے، بجلی کی تقسیم کے نظام کو زیادہ قابل اعتماد بنانے اور دہلی کی خوبصورتی کو بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
وزیر توانائی آشیش سود نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد رہائشی اور گنجان آبادی والے علاقوں سے گزرنے والی غیر محفوظ اوور ہیڈ پاور لائنوں کو زیر زمین کرنا ہے، انسانی زندگی کو لاحق خطرے کو کم کرنا اور ایک محفو ظ اور موثر بجلی کی تقسیم کے نظام کو یقینی بنانا ہے۔ اس پورے پروجیکٹ کے لیے اب تک تقریباً 463 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شہریوںکی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض علاقوں میںایل ٹی /ایچ ٹی لائنوں کو منتقل کرنے اور انڈر گراو ¿نڈ کرنے کی تجاویز کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ لیا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ سرکارکے اس فیصلے کے مطابق مختلف اسمبلی حلقوں میں 125 بستیوں/مقامی علاقوں میں اس کام پر تخمینہ 267,20,15,813 روپے لاگت آئے گی۔ مزید برآں، چاندنی چو ک کے علاقے میں 26 سڑکوں/گلیوں پر تقریباً 159.47 کروڑ روپے کا تخمینہ خرچ کیا جائے گا۔ ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پربی ایچ بلاک، شالیمار باغ اور سی-4 ایسٹ بلاک، جنک پوری میں او و ر ہیڈ تاروں کی زیر زمین کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کو مستقبل میں دیگر شعبو ں میں لاگو کیا جائے گا۔ مزید برآں، 2025 میں زیر زمین اوور ہیڈ لائنوں کے لیے 15 تجاویز کے لیے 37.63 کروڑ کی منظوری دی گئی
No Comments: