قومی خبریں

خواتین

اُردُن میں پارلیمنٹ تحلیل۔انتخاب 30 ستمبرکو

عمان: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 6/1 کے تحت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا جو آج ہی سے نافذ العمل ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں انتخابات کے لیے 30 ستمبر کی تاریخ مقرر کرچکی ہے۔ یہ الیکشن نئے انتخابی قانون کے تحت کرائی جائے گی جس میں پارٹیوں کے لیے 138 نشستوں والی اسمبلی میں 41 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔اس اقدام مقصد انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں کیوں کہ حاضر ارکان الیکشن میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتے ہیں اس لیے اردن میں انتخاب سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی جاتی ہے۔اردن میں 2 ایوان ہیں ایک ایوان زیریں جسے ایوان نمائندگان کہا جاتا ہے جب کہ دوسرا ایوان سینیٹ ہے۔
آئین کے تحت پارلیمانی انتخابات پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے چار ماہ کے اندر کرائے جاتے ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت نومبر میں ختم ہونے والی تھی۔اردان کے آئینی اور قانونی ماہر پروفیسر لیث نصراوین نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ارکان کی بڑی تعداد بھی آنے والے الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اس لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جاتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *