
نئی دہلی/ڈھاکا، 17 فروری(میرا وطن)
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو ڈھاکہ میں وزیر اعظم طارق رحمٰن کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی سرکار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر برلا نے ہندوستانی عوام کی جانب سے طارق رحمان کو دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب کے موقع پر برلا نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد میوزو اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے سمیت دیگر رہنماو ¿ں سے ملاقات کی۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمٰن سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ذاتی خط پیش کیا، جس میں وزیر اعظم رحمان کو جلد از جلد ہندوستا ن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ برلا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جا مع ملک کی تعمیر کی کوششوں میں بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پائیدار اور مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
No Comments: