
نئی دہلی، 7 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو اپنے شالیمار باغ اسمبلی حلقہ کے اے سی اور ایس ڈی بلاکس میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکارکا مقصد صرف تعمیراتی کام نہیں ہے بلکہ مقا می لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو زیادہ آسان، محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔
ان ترقیاتی کاموں میںاے سی بلاک اور ایس ڈی (سی) علاقوں میں سڑک، ڈرین اور سیوریج کی تعمیر اور بہتری کے کام شروع کیے جائیں گے۔ ان علاقوں میں، آر ایم سی (ریڈی مکس کنکریٹ) سڑ کیں تعمیر کی جائیں گی، آر سی سی ٹکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے نالے بنائے جائیں گے، سڑکوں کی مضبوطی کی جائے گی، اور نکاسی آب کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا، جس سے مانسون کے موسم میں پانی جمع ہونے کی پریشانی کو دور کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کاموں کا مقصد پارکوں کو محفوظ، زیادہ خوبصورت اور شہریوں کے استعمال میں آسان بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اے سی بلاک میں پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی سطح کی پارکنگ تعمیر کی جائے گی، جس سے مقامی باشندوں کو اہم ریلیف ملے گا
No Comments: