
نئی دہلی،یکم جنوری (میراوطن )
ایک وسیع رسائی کے دوران وزیرسماجی بہبود اور شمال مغربی دہلی کے انچارج روندر اندراج سنگھ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کرنے میں ناکام رہنے والے افسران اور متعلقہ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران نے کہا کہ تمام خستہ حال پانی اور سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسروں کو یہ ہدایت دی کہ منظور شدہ نقشہ کی منظوری کے بغیر کوئی کنکشن نہ دیا جائے۔
اس موقع پر کابینہ وزیرروندر اندراج نے دیپ وہار، بیگم پور، بروالا روڈ، راجیو نگر، راجیو نگر ایکسٹینشن، پپو کالونی، کرشنا کالونی ، شیو وہار، اور شہباز ڈیری علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مقامی باشندوں سے براہ را ست بات چیت کی، اور افسرا ن کو ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔بات چیت کے دوران مقامی باشندوں نے کابینہ وزیر کے ساتھ سڑک اور گلیوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی، نالیوں کی صفا ئی ، اور گٹر اوور فلو کے بار ے میں شکایات اٹھائیں۔ انہوں نے بارش کے موسم میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے دہلی جل بورڈ،ایم سی ڈی، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر موجود تمام شکایات کے بروقت، شفاف اور معیاری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
No Comments: