
نئی دہلی، 4 فروری(میرا وطن)
پائیدار شہری صفائی کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے بدھ کو کاکا نگر کو اپنی چھٹی انوپم کالونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی کاکا نگر دہلی کی پہلی رہائشی کالونی بن گئی ہے جس نے میکانائزڈ اور دھول سے پاک صفائی کے نظام کو اپنایا ہے۔اس کا باضابطہ اعلان این ڈی ایم سی کے چیئرمین کیشو چندر نے کیا۔
اس موقع پر کیشو چندر نے اس اقدام کو شہری صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روایتی دستی صفائی سے جدید مکینیکل صفائی کے نظام کی طرف فیصلہ کن تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اختراعی ماڈل کے تحت، کاکا نگر کو اب پانچ پش بیک میکینیکل سویپرز اور ایک گوبلر مشین کا استعمال کرتے ہوئے صاف کیا جا رہا ہے، جس سے دھول کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا جا رہا ہے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
کونسل کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشیرراجیو کمار جین نے تکنیکی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کالونی میں پیدا ہونے والے گیلے اور باغبانی کے فضلے کو پراسیس کرنے کے لیے مختلف مقامات پر 12 وائر میش کمپوسٹنگ راو ¿نڈر نصب کیے گئے ہیں
No Comments: