سہارنپور:سہارنپور کے لوک سبھا رکن حاجی فضل الرحمان نے نئی پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے واقعہ کو شرمناک قرار دیا۔ اس واقعہ کے بعد ایم پی حاجی فضل الرحمن نے رکن اسمبلی کنور دانش علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کے برے الفاظ سے ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور ان کا بیان پوری کمیونٹی کی توہین ہے۔ ایم پی حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے وہ ہر ہندوستانی کے لیے تکلیف دہ ہے اور یہ پارلیمانی طرز عمل کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہائی کمان اور لوک سبھا اسپیکر کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے اور ایم پی رمیش بدھوری کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ایم پی حاجی فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری پارٹی اس معاملے میں رکن اسمبلی کنور دانش علی کے ساتھ ہے اور پارٹی سپریمو نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، جلد ہی اس واقعہ پر بات کرکے مزید حکمت عملی بنائی جائے گی۔
No Comments: