قومی خبریں

خواتین

اسرائیل ۔حماس جنگ میں اب تک بارہ ہزار سے زائد لقمہء اجل

چودہ سو اسرئیلی اور دس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی موت ۔جنگ اب بھی جاری

غزہ پٹی : دونوں جانب صحت کے حکام کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تباہ کن غزہ تنازعہ نے فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اطراف سے 12,300 سے زیادہ جانیں لے لی ہیں۔غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے تنازعے کا موجودہ مرحلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10,812 افراد کی موت ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 173 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس تنازعے میں 1400 سے زائد افراد لقم? اجل بن گئے۔اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں اس نے غزہ کی پٹی میں الشفاء ہاسپٹل کے قریب حماس کے ایک فوجی زون پر حملہ کر کے اس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا اور حماس کے 50 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی زون حماس کا انٹیلی جنس اور آپریشن سینٹر ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس علاقے میں اس کی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود اور ایک اسرائیلی فوجی مرکز پر راکٹ داغے۔ اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی دفاعی افواج کے ساتھ جنگ جاری رکھی اور ٹینکوں جیسے کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔
حالانکہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کو اسرائیلی فورسز نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، تاہم اس لہو لہو شہر کے گلی کوچوں میں اب بھی حماس کے جاں بازوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان خوف ناک دوبدو لڑائی جاری ہے۔ فلسطین کے بہادر سپوت غزہ کے دفاع کے لیے اسرائیلی فورسز سے برسر پیکار ہیں، اس سلسلے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔حماس کے بہادر فلسطینی سپوت کس طرح دوبدو جنگ میں صہیونی ٹینک تباہ کر ہے ہیں، اسے جاری اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، القسام بریگیڈ کے ارکان نے راکٹ مار مار کر فوجی گاڑیاں اور ان میں چھپے صہیونی فوجی مارے۔ ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 136 اسرائیلی ٹینکوں اور آرمڈ فوجی گاڑیوں کے تباہ کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں، امریکی صیہونی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *