ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آیا،امارت شرعیہ ہند کا اعلان
22 دسمبر بروز پیر ماہ رجب المرجب 1447ھ کی پہلی تاریخ

نئی دہلی ،21دسمبر (میرا وطن )
رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی اتوار کو بعد نماز مغرب میٹنگ حضرت مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میںمطلع غبار آلود ہے، چاند نظر نہیں آیا ، البتہ ملک کے دوسرے حصو ں بالخصوص پوکرن راجستھان ، انجار گجرات،سونوری اکولہ مہاراشٹر، کنتھاریہ بھروچ گجرات سے رویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس کے پیش نظر رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 92کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے۔ کل بتاریخ22 دسمبر بروز پیر ماہ رجب المرجب 1447ھ کی پہلی تاریخ ہے۔
No Comments: